انڈونیشیا، آتش فشاں پھٹنے کے بعد کی تباہ کاریوں میں اموات میں اضافہ

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 58 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو چکے ہیں

2139816
انڈونیشیا، آتش فشاں پھٹنے کے بعد کی تباہ کاریوں میں اموات میں اضافہ

اطلاع کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا صوبے میں میراپی آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں جمع ہونے والی چٹانوں، راکھ اور مٹی کے ڈھیروں  کے مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث  گرنے سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 58 ہو گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے بیان کے مطابق سماٹرا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہونے والے  مزید 7 افراد کی لاشیں  برآمد ہوئی  ہیں۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 58 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو چکے ہیں۔ ریاست بھر میں 3 ہزار 396 افراد بے گھر ہوئے جبکہ 27 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ سیلاب  سے کئی گھر زیر آب آگئے اور متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اس قدرتی آفت سے متاثرہ علاقوں میں موبائل کچن اور موبائل پانی صاف کرنے کی تنصیبات قائم  کی گئی ہیں۔

میراپی آتش فشاں  میں پہلی بارگزشتہ برس 3 دسمبر کو  زور دار دھماکے سے پھٹا تھا۔  جس کے بعد سے اس میں وقتاً فوقتاً دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں