چین: چاقو سے حملہ، 10 افراد ہلاک

صوبہ یُن آن کے ایک ہسپتال میں چاقو سے حملے کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے

2136374
چین: چاقو سے حملہ، 10 افراد ہلاک

چین کے جنوبی صوبے یُن آن کے ایک ہسپتال  میں چاقو سے کئے گئے حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین  خبر رساں ایجنسی شن ہوا کے مطابق حملہ چاقو سے اور یُن آن  کے ضلع جاوٹنگ  کی تحصیل جن شیاونگ کے سرکاری ہسپتال  میں کیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق حملے میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تاہم یُن آن کے ہمسایہ صوبے گیوجو  سے نشریات دینے والے ٹیلی ویژن چینل 'گیو زو' نے حملے میں 23 افراد کے زخمی ہونے کا بھی اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں