اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کی پاداش میں ایک شخص کو ایران میں پھانسی دے دی گئی

ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹ کی شناخت اور دیگر معلومات جاری نہیں کیں

2077355
اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کی پاداش میں ایک شخص کو ایران میں پھانسی دے دی گئی

اسرائیل کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے والے ایک شخص کو ایران میں پھانسی دے دی گئی۔

ایرانی  عدلیہ سے منسلک میزان نیوز ایجنسی  کے مطابق  اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے جاسوس کو جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کی زاہدان جیل میں ہفتے کی صبح پھانسی دی گئی۔

ایران کی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اسرائیل کوخفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں مذکورہ شخص کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹ کی شناخت اور دیگر معلومات جاری نہیں کیں۔

گرفتاری کے بعد"انٹیلی جنس تعاون اور دشمن صیہونی حکومت کے فائدے کے لیے جاسوسی، خفیہ معلومات اکٹھا کرنے، ملکی نظم و نسق میں خلل ڈالنے اور ایران کے خلاف گروہوں اور تنظیموں کے حق میں پروپیگنڈہ کرنے" کے الزام میں اس شخص پر  مقدمہ چلایا گیا تھا اور عدالتی کاروائی کے اختتام پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں