بھارت میں زیر تعمیر ریلوے پل منہدم، 17 افراد ہلاک

یہ واقعہ ایزول ضلع سے تقریباً 20 کلومیٹر دور سائرانگ قصبے میں پیش آیا

2028195
بھارت میں  زیر تعمیر ریلوے پل منہدم، 17 افراد ہلاک

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارت کی ریاست میزورم کے علاقے ایزول میں زیر تعمیر ریلوے پل گرنے کے نتیجے میں 17 مزدور ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ ایزول ضلع سے تقریباً 20 کلومیٹر دور سائرانگ قصبے میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  کہ نامکمل ریلوے پل گر گیا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق 17 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس حادثے کے وقت تعمیراتی مقام پر تقریباً 40 کارکن موجود  ہونے کی وضاحت کرنے والی پولیس نے بتایاکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں