بھارت، تین ٹرینوں کے خوفناک تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ

حادثے میں لقمہ اجل بننے والوں کے اعضا دور دور تک پھیل گئے جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے

1994759
بھارت، تین ٹرینوں کے خوفناک تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ

بھارتی ریاست اریسہ میں  کل پیش آنے والے ٹرین کے ہولناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 288 ہو گئی ہے تو 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں بھارتی ریاست اریسہ کے ضلع بالاسور میں پٹری سے اتر کر دوسری پٹری پر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے جا ٹکرائیں۔ اسی دوران ایک مال گاڑی بھی ان دونوں ٹرینوں سےآ  ٹکرا ئی۔

ٹرینوں کے تصادم کے بعد جائے حادثہ پر قیامت کا منظر بن گیا تھا۔ قریبی دیہاتوں سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کی امداد کو پہنچے۔ حادثے میں لقمہ اجل بننے والوں کے اعضا دور دور تک پھیل گئے جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے۔

اس حادثے کے بعد ملک گیر ٹرینوں کے  اکثر سفروں کو  روک دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی  ٹرینوں کے نام کورو ماندیل ایکسپریس اور یشوات پور ۔ہوارہ ایکسپریس  تھے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بھارتی صدر  دراو پدی مرمو نے  اپنی ٹویٹ میں  اس بد قسمت حادثے پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے   اور مرنے والوں کے لواحقین  کے درد میں برابر کے شریک ہونے کا کہا ہے۔

وزیر اعظم نریندرا مودی نے  حادثے سے متاثرہ تمام تر کنبوں کے لیے لازمی  امداد  فراہم  کرنے کے لیے کاروائیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے  متاثرین کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں