شمالی کوریا کا عسکری جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں جا گِرا

'مالیگایانگ۔1' عسکری جاسوس سیٹلائٹ اپنے راکٹ سمیت کوریا جزیرہ نما کے مغرب میں سمندر میں جا گِرا ہے: سی این اے

1993281
شمالی کوریا کا عسکری جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں جا گِرا

شمالی کوریا کی عسکری جاسوس سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے کی کوشش، راکٹ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے، ناکام ہو گئی ہے۔

شمالی کوریا ایجنسی' سی این اے ' کے مطابق سیٹلائٹ آج صبح کے وقت ملک کے شمال میں واقع سوہائے سیٹلائٹ مرکز سے فائر کیا گیا۔ 'مالیگایانگ۔1' عسکری جاسوس سیٹلائٹ اپنے راکٹ سمیت کوریا جزیرہ نما کے مغرب میں سمندر میں جا گِرا ہے۔

سیٹلائٹ فائر کی وجہ سے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول اور جاپان کے جزیرہ اوکیناوا میں وارننگ سائرن بجائے گئے۔

جنوبی کوریا جنرل اسٹاف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ راکٹ،ایوکیونگ جزیرے سے 200 کلو میٹر دور کھُلے سمندر میں گرا ہے۔ راکٹ کے ایک حصے  کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا صدارتی دفتر  سے منسلک قومی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کر کے صورتحال پر غور کیا اور سیٹلائٹ فائر کی وجہ سے شمالی کوریا کے لئے مذّمتی بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "سیٹلائٹ فائر کی کامیابی یا ناکامی ایک طرف یہ فائر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کی کھُلی خلاف ورزی اور کوریا جزیرہ نما کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی اور سنجیدہ سطح کی اشتعالی کاروائی ہے"۔

جاپان وزارت خارجہ نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپانی حکام کے درمیان ٹیلی فونک مذاکرات کئے گئے اور سیٹلائٹ فائر کی بھرپور مذّمت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ سیٹلائٹ فائر شمالی کوریا کا 2006 سے لے کر اب تک کا چھٹا ناکام فائر ہے۔

پیانگ یانگ انتظامیہ نے 31 مئی سے11جون کے درمیان کسی تاریخ کو سیٹلائٹ فائر کرنے کے بارے میں جاپان اور بین الاقوامی  بحری تنظیم کو مطلع کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے  ، جوہری پروگرام کی وجہ سے عائد پابندیوں کے دائرہ کار میں، شمالی کوریا کے لئے کروز میزائل ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹوں کی تعمیر ممنوع قرار دے رکھی ہے۔



متعللقہ خبریں