بھارتی حکومت کا تازہ حربہ،سوشل میڈیا کو محدود کر دیا جائے گا

بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر مواد کے حوالے سےہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت شکایت کے 24 گھنٹے کے اندر سوشل میڈیا سے قابل اعتراض مواد کو ہٹانا ہوگا

1591402
بھارتی حکومت کا تازہ حربہ،سوشل میڈیا کو محدود کر دیا جائے گا

بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر مواد کے حوالے سےہدایات جاری کی ہیں۔

نئی ہدایات کے مطابق ،شکایت کے 24 گھنٹے کے اندر سوشل میڈیا سے قابل اعتراض موادکو ہٹانا ہوگا۔

اسی کے ساتھ ہی کمپنیوں کو شکایت نمٹانےکا نظام اور شکایات نمٹانے کیلئے افسر بھی رکھنا ہوگا۔

اب نیٹ فلکس، امیزون جیسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہوں یا فیس بک، ٹویٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سب کے لیے سخت ضابطے بن گئے ہیں۔

24 گھنٹے میں شکایت کا رجسٹریشن ہوگا اور 15 دنوں میں اس کونمٹاناا ہوگا۔

حکومت تین ماہ میں ڈیجیٹل موادکو با ضابطہ بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

بھارت کےمرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے کوئی نیا قانون نہیں بنایا ہے۔ ہم نے یہ قانون موجودہ آئی ٹی ایکٹ کے دائرے میں رہتے ہوئے بنایا ہے۔ ہم پلیٹ فارمز پر بھروسہ کرتے ہیں کہ وہ قوانین کا پورے طریقے سے اطلاق کریں گے۔ ان قوانین کا فوکس سیلف ریگولیشن پر ہے۔ اطلاعات و

نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر ، مواصلات اور آئی ٹی کے وزیر روی شنکر پرساد نے ہدایات جاری کیں۔

روی شنکر پرساد نے کہا کہ بھارت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی تجارت کرنے کے لیے خیر مقدم ہے۔

حکومت تنقید کے لیے تیار ہے لیکن سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر بھی شکایت کا فورم ہونا چاہئے اور اس کا غلط استعمال روکنا ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں واٹس ایپ کے 53 کروڑ، فیس بک کے 40 کروڑ سے زیادہ اور ٹویٹر پر ایک کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔

 



متعللقہ خبریں