چین میں لیکیمہ طوفان نے تباہ کاریاں مچا رکھی ہیں

سچیانگ صوبے کے 6 شہروں کو  بری طرح متاثر کرنے والے امسال  کے نویں طوفان لیکیمہ  سے ابتک 13 افراد کی ہلاکتوں اور 16 کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں

1251035
چین میں لیکیمہ طوفان نے تباہ کاریاں مچا رکھی ہیں

چین کے مشرقی علاقوں میں مؤثر ہونے والے لیکیمہ طوفان نے 13 انسانوں کی جان  لی ہے تو 16 افراد لا پتہ   ہیں۔

چینی قومی ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کی خبر کے مطابق آج صبح ملک کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرانے والے لیکیمہ طوفان  نے سچیانگ صوبے کو اپنے زیرِ اثر لیا ہے۔

سچیانگ صوبے کے 6 شہروں کو  بری طرح متاثر کرنے والے امسال  کے نویں طوفان لیکیمہ  سے ابتک 13 افراد کی ہلاکتوں اور 16 کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

صوبے میں 30 لاکھ انسانوں کو متاثر کرنے والے اس طوفان کے پیش نظر 7لاکھ باون  ہزار افراد  جبکہ شنگھائی سے 2 لاکھ 53 ہزار افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے۔

فی گھنٹہ 187 کلو میٹر کی رفتار سے آندھی آنے کا موجب بننے والے سمندری طوفان  کے سچیانگ صوبے کے بعد آنہوئی ، فوسیان، چیانگ سو اور شنگھائی  میں بارشوں کا موجب بننے کی پشین گوئی کی گئی ہے۔

اس بات کا تخمینہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ لیکیمہ ملک کے شمال اور مغرب کی جانب اندرونی علاقوں کی جانب بھی بڑھ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ چینی قومی محکمہ موسمیات نے کل مذکورہ طوفان  کے حوالے سے ریڈ الارم جاری کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں