کمبوڈیا کے انتخابات:حکمراں جماعت نے جیت کا دعوی کردیا

کمبوڈیا میں حکمران جماعت کا کہنا ہے کہ اُس نے پارلیمان کی تمام 125 نشستیں حاصل کر لی ہیں

1022036
کمبوڈیا کے انتخابات:حکمراں جماعت نے جیت کا دعوی کردیا

کمبوڈیا میں حکمران جماعت کا کہنا ہے کہ اُس نے پارلیمان کی تمام 125 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

 کمبوڈین پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق، اُن کی جماعت نے 77٫5 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

 وائٹ ہاؤس نے کمبوڈیا کے انتخابات کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم ہُن سین سمیت چند حکومتی ارکان پر ویزے کی پابندی عائد کرنے پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 یاد رہے کہ   ہُن سین 1985 سے اقتدار سنبھالے ہوئے ہیں۔

 انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ ہن سین نے اپنے دور اقتدار میں نہ صرف میڈیا پر پابندیاں عائد کیں بلکہ اپنے سیاسی مخالفین کو بھی نشانہ بنایا۔



متعللقہ خبریں