چینی وزیراعظم کمبوڈیا میں ،اہم معاہدوں پر دستخط

چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ آج کمبوڈیا کے دورے پر ہیں جس کے دوران انہوں نے کمبوڈیا کے لیے ایک مالیاتی پیکج کا اعلان بھی  کیا

886006
چینی وزیراعظم کمبوڈیا میں ،اہم معاہدوں پر دستخط

چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ آج کمبوڈیا کے دورے پر ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ اس دوران انہوں نے  کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا ۔

 اس ایک روزہ دورے کے دوران لی  کی چیانگ نے کمبوڈیا کے لیے ایک مالیاتی پیکج کا اعلان بھی  کیا  جس کے تحت دو ہسپتالوں کی تعمیر اور مشہور سیاحتی مقام سیم رِیپ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں توسیع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  چین کمبوڈیا کا ایک اہم دوست ملک قرار دیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں