کمبوڈیا:حزب اختلاف کے رہنما پر بغاوت کاالزام

کمبوڈیا کی حکومت نےحزب اختلاف کے رہنما  کم سوخا پر بغاوت کا الزام عائد کر دیا ہے

801198
کمبوڈیا:حزب اختلاف کے رہنما  پر بغاوت کاالزام

کمبوڈیا کی حکومت نےحزب اختلاف کے رہنما  کم سوخا پر بغاوت کا الزام عائد کر دیا ہے۔

دارالحکومت نوم پنہ کی  عدالت کے  مطابق ، غیر ملکیوں کے ساتھ خفیہ طریقے سے سازباز  رکھنا  بغاوت کے زمرے میں آتا ہے جس کا الزام ثابت ہونے کی صورت میں سوخا کو پندرہ سے تیس  سال تک قید کی سزا سنائی جا سکے گی۔

 یاد رہے کہ   سوخا   کو 3 ستمبر کو حراست میں لیا گیا تھا جن کی گرفتاری وزیراعظم ہن سین کے مخالفین کے خلاف جاری انتقام کا  حصہ ہے۔

قبل ازیں، وزیراعظم سین نے بھی  حزب اختلاف  رہنما   پر امریکی تعاون سے سازش کرنے کا الزام عائد کیا تھا



متعللقہ خبریں