لندن: فاتح سلطان مہمت کی تصویر والا کانسی کا سکّہ 1،4 ملین اسٹرلن میں فروخت کر دیا گیا

لندن میں ایک کھُلی نیلامی میں عثمانی بادشاہ فاتح سلطان مہمت کی تصویر والا کانسی کا سکّہ 1،4 ملین اسٹرلن  میں فروخت کر دیا گیا

2142448
لندن: فاتح سلطان مہمت کی تصویر والا کانسی کا سکّہ 1،4 ملین اسٹرلن میں فروخت کر دیا گیا

لندن میں ایک کھُلی نیلامی میں عثمانی بادشاہ فاتح سلطان مہمت کی تصویر والا کانسی کا سکّہ 1،4 ملین اسٹرلن  میں فروخت کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق لندن کے بوہیم نیلامی گھر میں اسلامی اور ہندی  آثارِ قدیمہ  کی نیلامی میں دورِ عثمانی کے بہت سے دیگر آثار بھی فروخت کے لئے پیش کئے گئے۔

نیلامی گھر کے اہم ترین آثارِ قدیمہ میں سے 1450 کی تاریخ  اور فاتح سلطان مہمت کے دورِ شہزادگی کی تصویر والے کانسی کے سکّے  کی نیلامی  9 لاکھ اسٹرلن  کی بولی سے شروع ہوئی۔

سکّے  کے علاوہ نیلامی میں عثمانی دور کی 3 عدد چینی کی ٹائلیں بھی بالترتیب 12، 14 اور 15 ہزار اسٹرلن  میں فروخت کی گئی ہیں۔

نیلامی میں عثمانی دور کی 1575 کی تاریخ والی 30 سینٹی میٹر قطر والی چینی کی پلیٹ 55 ہزار اسٹرلن ، عود دانی2 ہزار اسٹرلن اور گلاب دانی 3 ہزار 200 اسٹرلن میں فروخت کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں