نیکسٹ بائی ٹی آر ٹی ورلڈ فورم 2024 کا اہتمام

فورم میں تعلیم سے لے کر سماجی کاروبار تک، کرہ ارض کے مستقبل سے لے کر موجودہ مسائل تک جامع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

2141109
نیکسٹ بائی ٹی آر ٹی ورلڈ فورم 2024 کا اہتمام

ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن TRT کے زیر اہتمام تیسری بار "Next by TRT ورلڈ فورم 2024"، استنبول میں شروع ہو رہا ہے۔

بہت سے بین الاقوامی مقررین  کے شریک ہونے والی اس سرگرمی میں،  اپنے  اپنے شعبوں کے ماہرین  کے ہمراہ عصرِ حاضر کے  مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا، اس دوران ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور کئی عالمی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

تعلیم سے لے کر سماجی کاروبار تک، کرہ ارض کے مستقبل سے لے کر موجودہ مسائل تک جامع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شرکاء کا مقصد ایک جامع اور پائیدار مستقبل کو تشکیل دینا ہے۔

"Next by TRT World Forum" میں، ورکشاپس اور انٹرویوز کے ساتھ ساتھ ماہرین کے پینل بھی ہوں گے۔

شرکاء کا مقصد ایک جامع اور پائیدار مستقبل کو تشکیل دینا ہے۔

ترکی کے پہلے خلاباز الپیر گیزر آوجی بھی مقررین میں شامل ہیں۔

ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل مہمت زاہد سوباجی کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں محکمہ اطلاعات ز کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون کی شرکت بھی  متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں