امریکی وزیر خارجہ یوکرین کے نائٹ کلب میں گٹار بجاتےاور گانا گاتے دیکھے گئے

ایک وائرل ویڈیو میں انٹونی بلنکن کو کیف کے ایک نائٹ کلب میں بینڈ 19.99 کے ساتھ گٹار بجاتے اور آنجہانی امریکی گلوکار نیل ینگ کا مشہور گانا"راکنگ ان دی فری ورلڈ" گاتے دیکھا جاسکتا ہے

2139715
امریکی وزیر خارجہ یوکرین کے نائٹ کلب میں گٹار بجاتےاور گانا گاتے دیکھے گئے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی یوکرین کے نائٹ کلب میں گٹار بجاتے اور گانا گاتے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں انٹونی بلنکن کو کیف کے ایک نائٹ کلب میں بینڈ 19.99 کے ساتھ گٹار بجاتے اور آنجہانی امریکی گلوکار نیل ینگ کا مشہور گانا"راکنگ ان دی فری ورلڈ" گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے گانا گانے سے پہلے ایک مختصر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے فوجی اور شہری خاص طور پر خارکیف کے شمال مشرق میں بہت زیادہ تکلیف میں ہیں اس لیے اُنہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ امریکہ اُن کے ساتھ ہے بلکہ بہت ساری دنیا اُن کے ساتھ ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یوکرینی فوجی صرف یوکرین کی آزادی کے لیے نہیں بلکہ ایک آزاد دنیا کے لیے لڑ رہے ہیں اس لیے آزاد دنیا بھی ان کے ساتھ ہے۔

انٹونی بلنکن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر جنگ زدہ صورتحال کے دوران یوں گانا گانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو صرف دوسروں کی کمزوریوں اور غیر معقول خواہشات کو پورا کرکے ذاتی مفاد حاصل کرنا آتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں