کانز فلم فیسٹیول میں ترک سنیما کو متعارف کروانے کی تقریب

باسفورس  کلچر اینڈ آرٹس فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق، ترکیہ کے ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے اور ترکیہ کی برانڈ ویلیو پر زور دینے کے لیے وزارت ثقافت اور سیاحت کے تعاون سے فیسٹیول میں ترکیہ کا ایک سٹال قائم کیا گیا ہے

2139762
کانز فلم فیسٹیول میں ترک سنیما کو متعارف  کروانے کی تقریب

فرانس میں منعقد ہونے والے 77ویں کانز فلم فیسٹیول میں ترک سنیما کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔

باسفورس  کلچر اینڈ آرٹس فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق، ترکیہ کے ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے اور ترکیہ کی برانڈ ویلیو پر زور دینے کے لیے وزارت ثقافت اور سیاحت کے تعاون سے فیسٹیول میں ترکیہ کا ایک سٹال قائم کیا گیا ہے۔

ترک سنیما کی تاریخ سے آگا  کرنے کے لیے  مختلف   فلموں کو  پیش کیا جائے گا، جس میں ترک سنیما کے معروف نام شریک ہوں گے۔

سنیما کے نئے قانون  جس میں  غیر ملکی فلم پروڈیوسروں کو ترکیہ  میں خرچ کی جانے والی رقم کا 30 فیصد تک واپس کرنے کی اجازت ہوگی سے آگا کیا جائے گا   اور ترکیہ  میں خوبصورت پلیٹو  اور علاقوں  کی خصوصیات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

فیسٹیول میں ترکیہ کی سینما انڈسٹری اور فلم پروڈکشن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

فرانس کے شہر کانز میں گزشتہ روز شروع ہونے والا 77 واں کانز فلم فیسٹیول 25 مئی تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں