" یورو ویژن مقابلہ موسیقی" اسرائیل کےخلاف مظاہرہ

مقابلے کے دوسرے سیمی فائنل کی ریہرسل میں اسٹیج پر نمودار ہونے والی اسرائیلی گلوکارہ  ایڈن گولن پر حاضرین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جب گولن نے اپنا گانا "ہریکین" پیش کیا تو کچھ تماشائیوں نے "آزاد فلسطین" کے نعرے لگائے

2137868
" یورو ویژن مقابلہ موسیقی" اسرائیل کےخلاف مظاہرہ

سویڈن کے شہرمالمو میں منعقدہ  یوروویژن مقابلہ موسیقی میں اسرائیل کی شرکت پر ہزاروں  لوگوں نے احتجاج کیا   ہے ۔

مظاہرین گرینڈ اسکوائر میں جمع ہوئے اور یوروویژن مقابلہ موسیقی  میں اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے"، "نسل کشی بند کرو"، "فلسطین ہمیشہ کے لیے" کے علاوہ غزہ میں مارے جانے والے بچوں کی نمائندگی کرنے والی ماڈلز اورفلسطین کی آزادی  کی عبارتیں درج تھیں۔

اس دوران مقابلے کے دوسرے سیمی فائنل کی ریہرسل میں اسٹیج پر نمودار ہونے والی اسرائیلی گلوکارہ  ایڈن گولن پر حاضرین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جب گولن نے اپنا گانا "ہریکین" پیش کیا تو کچھ تماشائیوں نے "آزاد فلسطین" کے نعرے لگائے۔

بیلجیئم کے VRT ٹیلی ویژن نے یوروویژن مقابلہ موسیقی  کی نشریات میں خلل ڈالا اور اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق اور آزادی صحافت کی خلاف ورزیوں کی مذمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والا پیغام شیئر کیا۔

فلیمش زبان کے چینل VRT  نے غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاج کے لیے یوروویژن کے دوسرے سیمی فائنل کے آغاز میں نشریات بند کر دیں۔

چینل کی طرف سے شائع کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ یونین کی کارروائی ہے۔ ہم اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں اس کے علاوہ اسرائیل  نے پریس کی آزادی کو بھی  غصب کر لیا ہے۔ اس لیے ہم اپنی نشریات کو کچھ دیر کے لیے معطل کر رہے ہیں۔ 

یورپی نشریاتی یونین کی جانب سے 2 مئی کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ مہمانوں کو فلسطینی پرچم کے ساتھ یوروویژن گانے کے مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سال 2024 یوروویژن  مقابلہ موسیقی ، جس کا فائنل کل منعقد ہوگا، 1992 اور 2013 کے بعد تیسری بار مالمو  سویڈن میں منعقد ہو رہا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں