رواں سال پہلے 3 ماہ میں 37 لاکھ 66 ہزار 718 غیر ملکی زائرین نے استنبول کی سیر کی

استنبول آنے والے غیر ملکی زائرین کی تعداد میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.22 فیصد اضافہ ہوا ہے

2138141
رواں سال پہلے 3 ماہ میں 37 لاکھ 66 ہزار 718 غیر ملکی زائرین نے استنبول کی سیر کی

استنبول نے 2024 کے پہلے 3 ماہ میں 37 لاکھ 66 ہزار 718 غیر ملکی زائرین کی میزبانی کی۔

استنبول آنے والے غیر ملکی زائرین کی تعداد میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.22 فیصد اضافہ ہوا۔

پہلے 3 ماہ میں ترکی آنے والے7  ملین  42 ہزار 850 غیر ملکی زائرین میں سے نصف سے زیادہ کی میزبانی استنبول میں کی گئی۔

مارچ میں 13 لاکھ 9 ہزار 200 غیر ملکی سیاحوں نے شہر کو ترجیح دی جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 8.49 فیصد زیادہ ہے۔

مارچ میں استنبول آنے والے سب سے زیادہ غیر ملکی زائرین روسی فیڈریشن سے آئے تھے جن کی تعداد ایک لاکھ63 ہزار 548 تھی۔

اس کے بعد ایران 121 ہزار 194 افراد کے ساتھ، جرمنی 115 ہزار 563 افراد کے ساتھ اور انگلینڈ 57 ہزار 97 افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کے بعد امریکہ 55 ہزار 940 افراد کے ساتھ، فرانس 40 ہزار 828 افراد کے ساتھ اور اٹلی 35 ہزار 446 افراد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

 



متعللقہ خبریں