یورو وژن مقابلہ گائیکی کے سیمی فائنل کی افتتاحی تقریب میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ

2011 میں سویڈن کے نام پر مقابلے میں "پاپولر"  نامی  گیت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سعدا نے  سیمی فائنل سے قبل  افتتاحی تقریب میں  فلسطینی علامت کوفیہ  کو پہن کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا

2136799
یورو وژن مقابلہ گائیکی کے سیمی فائنل کی افتتاحی تقریب میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ

11 مئی کو سویڈن میں منعقد ہونے والے 2024 یوروویژن  نغمہ سرائی  مقابلے  کے پہلے سیمی فائنل کے افتتاح پر اسٹیج پر آنے والے فلسطینی نژاد سویڈش گلو کار ایرک سعدا نے اپنی کلائی پر فلسطینی کیوفیہ  باندھ کر نغمہ پیش کیا۔

2024 یوروویژن  مقابلہ گائیکی  کا پہلا سیمی فائنل سویڈن کے شہر مالمو  میں منعقد ہوا۔

2011 میں سویڈن کے نام پر مقابلے میں "پاپولر"  نامی  گیت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سعدا نے  سیمی فائنل سے قبل  افتتاحی تقریب میں  فلسطینی علامت کوفیہ  کو پہن کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

2003 میں یوروویژن میں ترکیہ کو اول پوزیشن  دلانے والی گلو کارہ سرتاب ایرینر نے برسوں بعد دوبارہ یوروویژن کی افتتاحی تقریب میں  "ایوری وے دیٹ آئی کین"  کو صدا بند کیا۔

آخری بار 2016 میں سویڈش دارالحکومت سٹاک ہوم میں منعقد ہونے والے اس مقابلے کی  سویڈن ساتویں مرتبہ میزبانی کرے گا۔

سویڈش فلسطین گروپ نے اس سے  پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ یوروویژن  مقابلہ  گائیکی میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف احتجاج کریں گا۔



متعللقہ خبریں