سال 2023 میں اسپین کی سیر کو 84 ملین سے زیادہ سیاح آئے

2023 میں ملک میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 84 ملین سے تجاوز کر گئی

2091789
سال 2023 میں اسپین کی سیر کو 84 ملین سے زیادہ سیاح آئے

ہسپانوی وزیر برائے صنعت و سیاحت جوردی ہیریو کا کہنا ہے کہ 2023 میں ملک میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 84 ملین سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

پریس کو ایک بیان دیتے ہوئے، ہیریو نے کہا کہ کورونا وبا سے قبل  2019 میں سیاحوں کی سب سے زیادہ تعداد کا ریکارڈ قائم ہوا تھا اور اب  2023 میں 1 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ  2022 کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزیر ہیریو نے نشاندہی کی کہ اعداد و شمار کے مطابق، 2019 میں ملک کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد 83.5 ملین تھی، جو کہ 2023 میں یہ بڑھ کر 84 ملین ہو جائے گی۔

وزیر ہیریو نے یہ بھی بتایا کہ 2023 میں سیاحت کی کل آمدنی 108 بلین یورو سے تجاوز کر گئی ہے ،یہ  مقدار  2019 کے مقابلے میں 17.4 فیصد اور 2022 سے 23.8 فیصد  زیادہ ہے۔

ہسپانوی وزیر نے اس طرف  توجہ مبذول کرائی کہ کسی غیر متوقع بیرونی اثرات  نہ ہونے کی  صورت میں  ہم  2024 میں سیاحوں کی تعداد اور سیاحت کی آمدنی میں ریکارڈ کی توقع رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں