سوٹزرلینڈ میں ترک ثقافتی میلہ

ڈسلڈورف میں منعقدہ میلے کے پہلے دن مہتر بینڈ اور حاجی وات اور قارا گوز پُتلی تماشے کا مظاہرہ کیا گیا

1991848
سوٹزرلینڈ میں ترک ثقافتی میلہ

سوٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں رواں سال تیسری دفعہ منعقدہ ترک ثقافتی میلے میں ملک میں مقیم ترک گہری دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سوٹزر لینڈ میں 'ترک دیانت وقف' کی طرف سے زیورخ کے علاقے ڈسلڈورف میں منعقدہ میلے کے پہلے دن مہتر بینڈ  اور حاجی وات اور قارا گوز پُتلی تماشے کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ترکیہ کی وزارت برائے اوورسیز ترک اور ترک کمیونٹیاں ' YTB' کے تعاون سے 'ٹی آر ٹی اطفال' کی پسندیدہ سیریل "رافا سے طائفہ"  کو اسٹیج کیا گیا اور لوک رقص پیش کئے گئے۔

زیورخ میں ترکیہ کے قونصل جنرل 'حسن ایمرے اوئی گن' نے بھی میلے میں شرکت کی اور کہا ہے کہ گذشتہ سال میلے میں شرکت 30 ہزار تھی جو اس سال بڑھ کر 40 ہزار افراد سے تجاوز کر گئی ہے۔

میلہ کل  اختتام پذیر ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں