استنبول ہوائی اڈے پر "ہفتہ ترک  پکوان" کی تقریبات کا آغاز

اس میلے کا مقصد ہزاروں سالوں سے ان گنت تہذیبوں کی میزبانی کرنے والےقدیم شہر خطائے کے پکوانوں کو متعارف کرانا ہے

1989327
استنبول ہوائی اڈے پر "ہفتہ ترک  پکوان" کی تقریبات کا آغاز
turk mutfagi istanbul havalimani.jpg
turk mzutfagi istanbul havalimaninda.jpg

استنبول ہوائی اڈے پر "ہفتہ ترک  پکوان" کی تقریبات کا آغاز ہواہے۔

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک کے زیراہتمام اس سال دوسری بار منعقد ہونے والی تقریبات کے لیے پکوان کے لحاظ سے شہرت یافتہ شہروں  میں سے ایک خطائے کے کھانے کو بنیاد بنایا گیا۔

اس طرح، اس کا مقصد ہزاروں سالوں سے ان گنت تہذیبوں کی میزبانی کرنے والےقدیم شہر خطائے کے پکوانوں کو متعارف کرانا ہے۔

ترک کھانوں کے ہفتہ کے دائرہ کار میں بہت سے ڈیجیٹل پراجیکٹس پر عمل درآمد کیا جائے گا، صحت مند، فضلہ سے پاک اور پائیدار ترک کھانوں کے تصور کے مطابق کھانوں کی ترکیبیں تیار کی جائیں گی، ترک  باورچیوں کے ساتھ آن لائن ترک کھانوں کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، ترکیب کی ویڈیوز بنائی جائیں گی۔ ڈیجیٹل چینلز پر شوٹ اور شیئر کیا جائے گا، ترک کھانوں کو فروغ دینے والی تقریبات اور ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔

اس سال کے خطائے  مینیو میں کالی مرچ والی  بریڈ ، زیتون کا سلاد، خمص، جو، ٹرے کباب اور کونیفہ شامل ہیں، جب کہ تقریبات میں ترک کافی، چائے اور ٹرکش ڈیلائٹ سے بھی محظوظ کرایا جائیگا۔

 "ہفتہ ترک پکوان " 27 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔



متعللقہ خبریں