عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کے ماہ رمضان پر مبارکباد کے پیغامات

برطانوی آرٹسٹ یوسف اسلام نے "رمضان کا چاند" گانے  جسے انہوں نے 2018 میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا تھا  اب ماہ رمضان کے معنی بیان کرنے والی معلومات کو بھی شئیر کیا ہے

1964620
عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کے ماہ رمضان پر مبارکباد کے پیغامات

عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ماہ  رمضان المبارک سے متعلق اپنے تاثرات کو شئیر کیا ہے۔

برطانوی آرٹسٹ یوسف اسلام نے "رمضان کا چاند" گانے  جسے انہوں نے 2018 میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا تھا  اب ماہ رمضان کے معنی بیان کرنے والی معلومات کو بھی شئیر کیا ہے ۔

لبنانی نژاد سویڈش آر اینڈ بی گلوکارہ مہر زین نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں رمضان المبارک کا مہینہ پوری انسانیت کے لیے رحمتیں لے کر آنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ آئیے اللہ کے ساتھ ایک بہتر رشتہ قائم کرنے کے لیے ان مبارک دنوں کا بہترین استعمال کریں۔ ہم رمضان کے مہینے میں آپ کے لیے امن، خوشی اور برکت کی خواہش کرتے ہیں۔

برطانوی فنکار سمیع یوسف نے انسٹاگرام پر رمضان کی مبارکباد کے لیے اپنی خواہشات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کے لیے محبت، خوشی اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔

امریکی ماڈل بیلا حدید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہ رمضان منانے کی ایک تصویر پیش  کرتے ہوئے  رمضان  کی مبارک باد پیش کی ہے  اور کہا ہے کہ  میری خواہش ہے کہ یہ ماہ سب کے لیے امن و چاشتی کا مہینہ ثابت ہو۔

ریپ آرٹسٹ ڈی جے خالد نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر  ایک دلچسپ پوسٹ کو اپنی کہانی میں شامل کیا اور اس میں "آپ سب کو رمضان مبارک" کا پیغام بھی شامل کیا ہے۔

امریکی گلوکارہ سولانا ایمانی روے، جسے SZA کے نام سے پہچانا جاتا ہے  نے بھی بیلا حدید کی "مبارک رمضان" پوسٹ کا حوالہ دیا اور اسے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

الحدید کے بہن   بھائیوں میں سے الانا حدید اور ان کے والد محمد حدید، فلسطینی سنیماگرافر عمر رمل اور بوسنیائی-آسٹریلوی اداکار ریشاد سٹرک نے بھی ماہ رمضان کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کو  شئیر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں