جشن نو فروز کے موقع پر ترک اسپیکر اسمبلی کا پیغام

ہم موسم بہار سے برکت و رحمت  کے ساتھ ہمکنار ہوں، ہمارے وطن اور پوری دنیا میں محبت، امن، دوستی اور اچھائی کا بول بالا ہو۔

1963195
جشن نو فروز کے موقع پر ترک اسپیکر اسمبلی کا پیغام

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفی شنتوپ نے نوروز تہوار کی مبارکباد پیش کی  ہے۔

شنتوپ نے سماجی رابطوں کے پیج پر  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ"میں دعا گو ہوں کہ برکت وفراوانی کا تہوار، موسم بہار  کا مژدہ  دینے والا نوروز  ہماری قوم سمیت  ہمارے ہم نسل تمام تر بہن بھائیوں کے لیے خیر وعافیت  کا وسیلہ ثابت ہو۔ ہم موسم بہار سے برکت و رحمت  کے ساتھ ہمکنار ہوں، ہمارے وطن اور پوری دنیا میں محبت، امن، دوستی اور اچھائی کا بول بالا ہو۔"

 

 



متعللقہ خبریں