دنیا بھر میں نوروز کی تقریبات

کرکوک کے عوام  نے نوروز  کو  "دوستی اور بھائی چارے کا تہوار " کے طور پر بیان کیا اور خواہش ظاہر کی کہ یہ تہوار پورے ملک بالخصوص کرکوک میں امن و  محبت کے قیام کا  باعث بنے

1962592
دنیا بھر میں نوروز کی تقریبات
kirgiz nevruz.jpg
beyaz saray nevruz.jpg

عراقیوں نے موسم بہار کے آغاز کی نمائندگی کرنے والے  کرکوک شہر کے مرکز میں نوروز کا تہوار منایا۔

ہر سال کی طرح، کرکوک کے بہت سے باشندوں نے تاریخی کرکوک قلعہ  اور بابا گرگر پارک میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

جشن منانے والے علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

کرکوک کے عوام  نے نوروز  کو  "دوستی اور بھائی چارے کا تہوار " کے طور پر بیان کیا اور خواہش ظاہر کی کہ یہ تہوار پورے ملک بالخصوص کرکوک میں امن و  محبت کے قیام کا  باعث بنے۔

عراق کے کئی شہروں میں نوروز تہوار  کے موقع پر  مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہجری شمسی کیلنڈر کے مطابق ایران میں نوروز ہر سال 21 مارچ کو منایا جاتا ہے۔

نوروز کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر دارالحکومت تہران کے "ایران مال" میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں حاضرین کے لیے موسیقی کی دھن پر رقص، فواروں اور روشنیوں کاشو پیش کیا گیا۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک  کے ہپوڈروم   میں   نوروز تہوار کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر گھوڑوں کے کھیلوں  کا اہتمام کیا گیا۔

خوشگوار موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، کرغز لوگوں کی قومی اقدار اور ماضی کی علامت گھوڑوں کے ساتھ کھیلے جانے والے قومی کھیل دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگوں نے جوق در جوق ہپوڈرومز کا رخ کیا ۔

یوم نوروز کے موقع پر امریکہ  وائٹ ہاؤس میں بھی ایک  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن کی میزبانی میں منعقدہ اس تقریب میں نوروز منانے والے ممالک اور طبقوں  نے شرکت کی۔

صدر بائیڈن نے بھی ، ’’ اپنے گھر میں خوش آمدید‘‘ کہتے ہوئے شرکاء کو عید نوروز کی مبارکباد پیش کی ۔

بائیڈن نے ایران کے احتجاجی مظاہرو  ں  کی طرف اشارہ دیتے ہوئے  ایرانی عوام کو باہمی یکجہتی کا پیغام دیا۔ 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں