جاپانی سیاح وان بِلی کے دیوانے ہو گئے

اوساکا سے ترکیہ کے ضلع وان آنے والے جاپانی سیاح وان کی بِلی کے دیوانے ہو گئے

1960674
جاپانی سیاح وان بِلی کے دیوانے ہو گئے
van kedisi.jpg
van kedisi.jpg
van kedisi.jpg
van kedisi.jpg

جاپان کے شہر اوساکا سے ترکیہ کے ضلع وان آنے والے جاپانی سیاح وان کی بِلی کے دیوانے ہو گئے ہیں۔

وان میں تحفظ میں لی گئی مقامی بِلی ، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن رہی ہے۔

دوستانہ روّیے، دودھ جیسی سفید کھال، لومڑی جیسی پھولی ہوئی دُم اور الگ الگ رنگ والی آنکھوں کے ساتھ وان کی بِلی علاقے کی شناخت بن چُکی ہے۔

شہر کی سیاحت کرنے والے تقریباً تقریباً تمام  سیاح وان بِلی ہوم کی ضرور سیر کرتے ہیں۔ وان بِلی ہوم ہفتے میں ایک ہزار سے زائد زائرین کی میزبانی کرتا ہے۔

جاپان کے شہر اوساکا سے آنے والے سیاحوں نے بھی اس بِلی ہوم کی سیر کی اور وان کی خوبصورت بِلیوں کے ساتھ تصاویر اتروائیں۔

پہلی دفعہ اس بِلی کو اتنے قریب سے دیکھنے والے جاپانی سیاحوں کا کہنا تھا کہ دیگر بلیوں کے مقابلے میں زیادہ دستانہ روّیہ اور الگ الگ رنگ کی آنکھوں کے ساتھ وان کی بِلی زیادہ مرکز توجہ بنتی ہے۔



متعللقہ خبریں