فلم "منّو چناق قلعے میں" 10 فروری سے سینما اسکرین پر

جنگ چناق قلعے کے تارِیخی ماحول کی حامل اینی میشن فلم " منّو چناق قلعے میں" 10 فروری کو نمائش کی جا رہی ہے

1938222
فلم "منّو چناق قلعے میں" 10 فروری سے سینما اسکرین پر
mannu canakkale'de.jpg
mannu canakkale'de.jpg
mannu canakkale'de.jpg
mannu canakkale'de.jpg

1915 جنگِ چناق قلعے  کے تاریخی ماحول کو کارٹون فلم کے ذریعے سلور اسکرین پر منتقل کیا گیا ہے۔

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT کی مشترکہ پیشکش "منّو چناق قلعے میں"  3D اینی میشن فلم 10 فروری کو نمائش کی جائے گی۔

فلم میں آسٹریلیا سے ترکیہ کے علاقے چناق قلعے تک پھیلے   اور مہم جوئی سے بھرے  سفر کو بیان کیا گیا ہے۔

ٹی آر ٹی اطفال چینل کے ایڈیٹروں اور ماہرین ِ نفسیاتِ اطفال کی نگرانی میں تیار کی گئی یہ فلم ملک بھر میں بیک وقت نمائش کی جائے گی۔

فلم کی کہانی "منّو " نامی خرسک کے چورے چھُپے اس سفر میں شمولیت  پر مبنی ہے۔

یہ خرسک  آسٹریلیا سے سفر شروع کر کے چناق قلعے پہنچتا ہے اور یہاں اسے چناق قلعے کی رُوح کو زیادہ اچھی طرح سمجھنے کا موقع مِلتا ہے۔

اینی میشن فلم دوستی، تاریخی شعور اور جانوروں سے محبت جیسے تربیتی عناصر کی حامل ہے اور بچوں کو اس مہم جُویانہ سفر میں شمولیت کی دعوت دیتی ہے۔



متعللقہ خبریں