آج لیلتہ الرغائب ہے

آئیے ایسی نیکیوں میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں کہ جو ابدی زندگی میں ہمارے چہروں کو روشن کر دیں: علی ارباش

1938325
آج لیلتہ الرغائب ہے

عالمِ اسلام کی پانچ مبارک راتوں میں سے 'لیلتہ الرغائب' آج رات ظہور کرے گی۔

ترکیہ محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ارباش نے لیلتہ الرغائب کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ یہ مبارک ایّام انسان کو اپنے وجود کے مقصد کا ادارک کرنے اور انسانی تعلقات کو بحیثیت ایک کُل کے سمجھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

ارباش نے کہا ہے کہ " آئیے آج کی رات کو ہر حوالے سے ایک خوبصورت زندگی اور ایک پُروقار شخصیت کا نقطہ آغاز بنائیں۔ ایسی نیکیوں میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں کہ جو ابدی زندگی میں ہمارے چہروں کو روشن کر دیں"۔

واضح رہے کہ رغائب  کے معنی بیش بہا  لُطف و احسان  کے ہیں اور اعتقاد کی رُو سے اس رات اللہ  رب العزّت اپنے بندوں پر  رحمتوں ، مغفرتوں  اور احسانات کا نزول کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں