یورو ویژن مقابلہ موسیقی یوکرین  نے جیت لیا

یوکرین کی 32 سالہ گلوکارہ سوزن جمالا 534  پوئنٹ حاصل کرتے ہوئے پہلے نمبر پر رہی ہیں ۔

491345
یورو ویژن مقابلہ موسیقی یوکرین  نے جیت لیا

 

 

یورو ویژن مقابلہ موسیقی امسال یوکرین  نے جیت لیا ہے ۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقد ہونے والے یورو ویژن مقابلہ موسیقی میں "1944" نامی نغمہ سرائی  کے نتیجے میں32 سالہ گلوکارہ سوزن جمالہ 534  پوئنٹ حاصل کرتے ہوئے پہلے نمبر پر رہی ہیں ۔ اُن کے نغمے میں سن 1944 کے دوران  سویت یونین کے  لیڈر جوزف اسٹالن کی طرف سے ڈھائی لاکھ تاتاریوں کو  سائیبیریا میں جبرا  ملک بدری کی زندگی گزارنے  کا واقعہ بیان کیا گیا ہے۔

511 نمبر لیتے ہوئےدوسری پوزیشن  آسٹریلیا نے اور 491 پوائنٹس کیساتھ روس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ہر سال منعقد ہونے والے یورو ویژن مقابلہ موسیقی کو پہلی بار  امریکہ،  یورپ ،چین ،قزاقستان ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں براہ راست دکھایا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں