رئیسی کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں:امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے لیے امریکی پابندیاں ذمہ دار ہیں

2142005
رئیسی کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں:امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے لیے امریکی پابندیاں ذمہ دار ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے منعقدہ پریس بریفنگ میں ایران کے حوالے سے ایجنڈے کا جائزہ لیا۔

کربی نے کہا کہ وہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت پر غمزدہ ہیں اور ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

تاہم ،کربی نے دعوی کیا کہ ایران کی جانب سے خطے میں بعض  عناصر کی حمایت سے شدید نقصان ہوا، ایران نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کی حمایت کی اور اسی وجہ سے رئیسی کے ہاتھ خون آلود تھے۔

جان کربی نے دعوی کیا کہ سابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے بیانات  بالکل بنے بنیاد ہیں  جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

 کربی نے کہا کہ حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے لہذا ایسے  دعوے  مکمل طور پر بے بنیاد ہیں

امریکی مشیر نے کہا کہ ایران اس واقعے میں امریکہ کو ذمہ دار ٹھہرانے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔

سابق ایرانی وزیر خارجہ ظریف نے الزام لگایا تھا کہ اس   ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمے دار  امریکہ تھا جس نے ملک کے شہری ہوا بازی کے شعبے کو متاثر کرنے والی  یکطرفہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب، امریکی  امور  خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق بیان دیا جس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترجمان ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ سرکاری طور پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور وفد کے دیگر ارکان کے شمال مغربی ایران میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں