روس کا پیش کردہ بِل مسترد کر دیا گیا

روس کا پیش کردہ اور خلاء کو اسلحے کی تنصیب سے پاک رکھنے سے متعلق فیصلہ بِل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ضروری تعاون حاصل نہیں کر سکا

2142151
روس کا پیش کردہ بِل مسترد کر دیا گیا

روس کا پیش کردہ اور خلاء کو اسلحے کی تنصیب سے پاک رکھنے سے متعلق فیصلہ بِل  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ضروری تعاون حاصل نہیں کر سکا۔

پندرہ رُکنی سلامتی کونسل میں رائے شماری کے لئے پیش کئے گئے بِل کو 7 مثبت اور 7 ہی منفی ووٹ ملے ہیں جبکہ ایک ووٹ غیر جانبدار رہا ہے۔

فیصلہ بِل کو منظوری کے لئے 15 میں سے کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت تھی۔

بِل میں، خلاء کو ہر طرح کے اسلحے کی تنصیب سے اور شدّت کے استعمال سے پاک رکھنے کے پہلو پر زور دیا گیا  اور مطالبہ کیا گیا ہے  کہ اس موضوع پر کثیر الفریقی اور لازمی سمجھوتے کئے جائیں۔

بِل میں  اپیل کی گئی ہے خلاء کے پُر امن استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

واضح رہے کہ روس نے 24 اپریل کو امریکہ اور جاپان کے پیش کردہ، اور خلاء کے پُر امن استعمال  اور یہاں جوہری و وسیع پیمانے پرتباہی  پھیلانےوالے اسلحے کی تنصیب کے سدّباب سے متعلق، فیصلہ بِل کو ویٹو کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں