برازیل میں سیلاب،اموات کی تعداد 158 ہو گئی

ملک کے جنوبی صوبے  ریو گراندے دی سول میں دو ہفتوں سے جاری شدید بارشوں  کی وجہ سے جانی و مالی نقصان بڑھتا جا رہا ہے جہاں اب تک اموات کی تعداد 158 تک جا پہنچی ہے

2142206
برازیل میں سیلاب،اموات کی تعداد 158 ہو گئی

برازیل میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 158 ہو چکی ہے۔

 ملک کے جنوبی صوبے  ریو گراندے دی سول میں دو ہفتوں سے جاری شدید بارشوں  کی وجہ سے جانی و مالی نقصان بڑھتا جا رہا ہے۔

 صوبائی  سول دفاعی  ایجنسی کا کہنا ہے کہ  اب تک 158 افراد ہلاک جبکہ 88 لا پتہ ہو چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے 23 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 82666 افراد کو بچایا گیا ہے ۔

  ملکی شہری ہوا بازی کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ  بارشوں کا سلسلہ اس ہفتے بھی جاری رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں