نتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائر

نیتن یاہو پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مجرمانہ ذمہ داری عائد ہونے پر مبنی معقول  جواز دلائل موجود ہیں

2141854
نتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائر

اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں قتل عام کر رہا ہے۔

اب تک 35 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

قتل عام کا حکم دینے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ’وارنٹ گرفتاری‘ کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے اعلان کیا کہ نیتن یاہو پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مجرمانہ ذمہ داری عائد ہونے پر مبنی معقول  جواز دلائل موجود ہیں۔

پراسیکیوٹر نے یہی درخواست اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ کے خلاف بھی دی ہے۔

نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف الزامات میں شہریوں کو فاقہ کشی پر مجبور کرنے ، شہریوں کے خلاف جان بوجھ کر حملے کرنے، ان پر مصائب ڈھانے ، ظلم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے طور پر غیر انسانی کارروائیاں شامل ہیں ۔

پراسیکیوٹر  کی"وارنٹ گرفتاری" کی درخواست پر عالمی فوجداری عدالت غور کرے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں