برازیل میں سیلاب کی تباہ کاریاں،اموات 155 ہو گئیں

ریاستی شہری دفاع  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں اموات کی تعداد 155 اور لاپتہ افراد کی تعداد 94 بتائی گئی

2141308
برازیل میں سیلاب کی تباہ کاریاں،اموات 155 ہو گئیں

برازیل میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 155 ہو گئی ہے۔

ملک کے جنوب میں واقع ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں 2 ہفتوں سے جاری بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی  نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ریاستی شہری دفاع  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اموات کی تعداد 155 اور لاپتہ افراد کی تعداد 94 بتائی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں کی تعداد 807 سے تجاوز کر گئی اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 300 ہزار سے تجاوز کر گئی اور بے گھر ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

بتایا گیا ہے کہ آفت زدہ علاقے سے 82 ہزار 666 افراد کو بچا لیا گیا اور 77 ہزار 202 افراد پناہ گاہوں میں رہے۔

ریو گرانڈے ڈو سل کے گورنر ایڈورڈو لیئٹ نے 3 مئی کو ایک بیان میں کہا کہ ہم ایک انتہائی غیر معمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں یہ کوئی نازک واقعہ نہیں ہے بلکہ ریاست کی تاریخ کا سب سے تباہ کن واقعہ ہ ے،سانحے کی شدت کی وجہ سے 180 دنوں کے لیے "ہنگامی حالت" کا اعلان کیا گیا  ہے اور لوگوں کو نکالنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی  سلوا نے تباہی سے متاثرہ علاقوں کا تین بار دورہ کیا اور کہا کہ وہ خطے کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں