متحدہ امریک میں 19 مئی اتاترک کی یاد، نوجوانوں اور کھیلوں کا دن منایا گیا

ترک امریکن ایسوسی ایشنز اور نیویارک کے قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام 19 مئی کی تقریبات کے لیے ترک  تارکین ِ وطن بولنگ گرین پارک میں یکجا ہوئے

2141107
متحدہ امریک میں 19 مئی اتاترک کی یاد، نوجوانوں اور کھیلوں کا دن منایا گیا

متحدہ امریک میں 19 مئی اتاترک کی یاد، نوجوانوں اور کھیلوں کا دن منایا گیا۔

امریکی شہر نیویارک میں معیشت کے مرکز وال سٹریٹ میں روایتی ترک پرچم لہرانے کی تقریب  منعقدہوئی۔

ترک امریکن ایسوسی ایشنز اور نیویارک کے قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام 19 مئی کی تقریبات کے لیے ترک  تارکین ِ وطن بولنگ گرین پارک میں یکجا ہوئے۔

شہداء کی یاد میں ایک لمحے کی خاموشی کے بعد قومی ترانہ  پڑھا گیا۔

اس تقریب میں واشنگٹن میں ترکیہ  کے سفیر سیدات ، اقوام متحدہ میں  مستقل مندوب احمد یلدز، نیویارک کے قونصل جنرل ریحان اوزگر اور  دیگر حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں امریکہ میں مقیم ترکوں نے بھی خطاب کیا۔ ترک طلباء نے نظمیں اور اشعار  پڑھے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ترک پولیس افسران نے سیکورٹی کو یقینی بنایا اور 19 مئی یوتھ اینڈ سپورٹس ڈے کے حوالے سے جوش و خروش میں اپنا حصہ بھی  ڈالا۔

تقریب کے اختتام پر وال سٹریٹ کے علاقے میں ترک پرچم لہرایا گیا۔

 



متعللقہ خبریں