امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش اور طوفان کے باعث 4 افراد ہلاک

شہر کے مرکز میں افراتفری  مچنے کااظہار کرنے والے واٹمائر نے علاقے کے مکینوں سے گھر پر رہنے کی اپیل کی

2140770
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش اور طوفان کے باعث 4 افراد ہلاک

 

امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش اور طوفان کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ ہیوسٹن شہر میں بلند و بالا عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے، درخت گرنے اور بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچنے  سےدس لاکھ سے زائد افراد بجلی کی سہولت  سے محروم ہو گئے۔

ہیوسٹن کے میئر جان واٹمائر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شدید طوفان کی وجہ سے کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے۔

شہر کے مرکز میں افراتفری  مچنے کااظہار کرنے والے واٹمائر نے علاقے کے مکینوں سے گھر پر رہنے کی اپیل کی۔

بتایا گیا ہے کہ ہیوسٹن کے اسکولوں نے آج تعلیمی سرگرمیاں  معطل کر دی ہیں  اور سیلاب کاخطرہ موجود  ہے۔

دریں اثنا، بتایا گیا ہے  کہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےآنے والے طوفان کی شدت 2008 میں آنے والے ’ہریکین آئیکے‘ جیسی تھی، جس نے 650 ساڑھے چھ لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں