امریکی انتظامیہ نے چین میں مزید 26 کمپنیوں کے تیار کردہ سامان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 26 مزید ٹیکسٹائل کمپنیاں "اویغور جبری مشقت کی روک تھام ایکٹ" (UFLPA) کے دائرہ کار میں ممنوعہ فہرست میں شامل ہیں

2140708
امریکی انتظامیہ نے چین  میں مزید 26 کمپنیوں کے تیار کردہ سامان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

امریکی انتظامیہ نے چین میں  ایغور ترکوں سمیت اقلیتوں کو کام کرنے پر مجبور  کرنے پر  مزید 26 کمپنیوں کے تیار کردہ سامان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 26 مزید ٹیکسٹائل کمپنیاں "اویغور جبری مشقت کی روک تھام ایکٹ" (UFLPA) کے دائرہ کار میں ممنوعہ فہرست میں شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ سامان کی امریکہ میں داخلے پر پابندی ہوگی، جو 17 مئی سے لاگو ہوگی، اور مزید کہا: "ان اقدامات کا مقصد امریکہ کی سپلائی چین میں جبری مشقت کو ختم کرنا اور ایغوروں اور دیگراقلیت  کو روکنا ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2021 کے آخر میں UFLPA کے نافذ ہونے کے بعد سے 65 تنظیموں کو کالعدم کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، اور یہ کہ یہ کمپنیاں کپڑے، زراعت، پلاسٹک، کیمیکل، بیٹریاں، گھریلو آلات، الیکٹرانکس اور خوراک جیسے شعبوں میں کام کرتی ہیں۔



متعللقہ خبریں