روس سے افزود شدہ یورینیئم کی درآمد ممنوع ہوگی:بائیڈن

امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں  بتایا کہ صدر بائیڈن نو اس حالے سے ایک بل پر دستخط کر دیئے ہیں

2139435
روس سے افزود شدہ یورینیئم کی درآمد ممنوع ہوگی:بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن  نے  روسی افزود شدہ یورنیئم کی درآمدات کو ممنوعہ قرار دے دیا ہے۔

 امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں  بتایا کہ صدر بائیڈن نو اس حالے سے ایک بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔

 اس بل کی منظوری کا مقصد ملکی جوہری توانائی پر روسی انحصار کو کم  کرنے سمیت توانائی و اقتصادی شعبہ جات کے تحفظ کو اگلی نسلوں کےلیے مزید محفوظ بنانا ہے۔

 مشیر نے بتایا کہ صدر بائیڈن کی درخواست پر کچھ عرصۃ قبل کانگریس نے 2٫72 ارب ڈالرز کے وفاقی فنڈ کی منظوری دی تھی جس کی مدد سے امریکہ ملکی افزودہ یورنیئم  کی مقدار بڑھاتے یوئے طویل المدتی بنیادوں پر جوہری توانائی  کے  صنعتی شعبے کو ترقی دینے کا ارادہ  رکھتا ہے۔

اس بل کو قانونی حیثیت ملنے کے 90 روز بعد روس سے افزود شدہ یورینیئم کی درآ٘دات ممنوع ہو جائیں گی ۔

 



متعللقہ خبریں