رفح میں اقوام متحدہ کی امدادی ٹیم پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، گوٹریس

رفح شہر میں یورپی ہسپتال جانے والی اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے سیکورٹی یونٹ کا ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا

2139405
رفح میں اقوام متحدہ کی امدادی ٹیم پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، گوٹریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے خلاف تمام حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے دفتر سے اس موضوع پر ایک تحریری بیان جاری کیا گیا۔

گوٹیریس نے کہا کہ انہیں یہ جان کر دلی افسوس ہوا ہے کہ رفح شہر میں یورپی ہسپتال جانے والی اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے سیکورٹی یونٹ کا ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔   انہوں نے  ہلاک ہونے والے اہلکار کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے خلاف تمام حملوں کی مذمت کی اور اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

غزہ کی صورتحال نہ صرف عام شہری بلکہ انسانی امداد ی کارکنان کو بھی متاثر کر رہی  ہے کہتے ہوئے گوٹریس نے  فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام اسیروں کی رہائی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے بھی یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم  اس واقعے کے بارے میں معلومات حاصل  کر رہے ہیں ، اسرائیلی حملوں کے آغاز 7 اکتوبر سے  ابتک  غزہ میں اقوام متحدہ کے 196 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں