انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں،ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

حکام کا کہنا ہے کہ  امدادی کارکنوں کو علاقے سے مزید نعشیں ملی ہیں جس کے بعد ہلاک شدگان کی  تعداد 41 ہو چکی ہے جبکہ لا پتہ 17 افراد کی تلاش بھی جاری ہے مگر خراب موسم امدادی کاروائیوں میں رکاوٹ کا سبب ہے

2138765
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں،ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

انڈونیشیا  کے صوبے مغربی سماٹرا  میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 41 ہو گئی ہے ۔

انسداد آفات کی ایجنسی کے ترجمان عبدل مخاری نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے  تقریبا 200 مکان زیر آب آچکے ہیں جبکہ بعض عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ  امدادی کارکنوں کو علاقے سے مزید نعشیں ملی ہیں جس کے بعد ہلاک شدگان کی  تعداد 41 ہو چکی ہے جبکہ لا پتہ 17 افراد کی تلاش بھی جاری ہے مگر خراب موسم امدادی کاروائیوں میں رکاوٹ کا سبب ہے ۔

 مراپی آتش فشاں کے پھٹنے سے  راکھ اور مٹی کے تودے گرنے اور مون سون بارشیں ہونے کے باعث سیلاب کی وجہ سے جانیں ضائع ہوئیں ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں