دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری

ہالینڈ میں زیادہ تر خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے فلسطینی ماؤں کی حمایت میں مظاہرہ کیا

2138826
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
hollanda'da anneler gunu filistin destek.jpg
hollanda'da anneler gunu filistin destek.jpg
cenevre universitesi filistin destek.jpg
irlanda university college dublin filistin.jpg
hollanda anneler gunu filistin destek.jpg

دنیا کے کئی حصوں میں ہزاروں لوگ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں تو  یونیورسٹیوں میں  بھی فلسطین کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں۔

ہالینڈ میں زیادہ تر خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے فلسطینی ماؤں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔"ماوں کا  نسل کشی کےخلاف  احتجاج" کے نام سے نکالے گئے اس جلوس میں اسرائیل  مخالف نعرے بازی کی گئی۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے۔

اسرائیل کے غزہ پر حملوں اور جرمنی کے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر احتجاج کیا گیا۔

متحدہ امریکہ کے شہر نیویارک میں اس حوالے سےنکالے گئے  جلوس   میں پولیس نے مداخلت کی۔

پولیس نے مظاہرین  کو منتشر کر تے ہوئے  متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

فلسطین کی حمایت میں یونیورسٹی طلباء کے مظاہرے کئی ممالک میں جاری ہیں۔

آئرلینڈ میں، ڈبلن یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیمپس میں ایک کیمپ لگایا۔

سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف جنیوا کے طلباء  کے  چانسلر کے دفتر  کی طرف سے "کیمپس خالی کرنے" کی ہدایت کے باوجود فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

لوزان یونیورسٹی کے طلباء نے بھی "ہم سب غزہ کےبچے ہیں" کے نعرے کے ساتھ غزہ میں اسرائیلی قتل عام کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

 



متعللقہ خبریں