اسرائیل نے غزہ جنگ میں امریکی ہتھیاروں کاغیرذمہ دارانہ استعمال کیا: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کی جانب سے فراہم کئے گئے ہتھیاروں کو غیر ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کیا ہے

2138376
اسرائیل نے غزہ جنگ میں امریکی ہتھیاروں کاغیرذمہ دارانہ استعمال کیا: امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے اسرائیل نے غزہ میں جنگ کے دوران اس کی طرف سے فراہم کردہ ہتھیاروں کے استعمال سے بعض مواقع پر عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہو۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کی جانب سے فراہم کئے گئے ہتھیاروں کو غیر ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس اس بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔

یہ رپورٹ حتمی طور پر تھوڑی تاخیر سے گزشتہ روز کانگریس میں پیش کی گئی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اکثریتی حمایت سے فلسطین کو اس کی حیثیت میں وسیع حقوق اور مراعات دی گئی ہیں۔

فلسطین کی یہ نئی حیثیت اسے مکمل رکن ملک کے حقوق فراہم نہیں کرتی۔



متعللقہ خبریں