اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت پر مذاکرات شروع کرنے پر مبنی بل منظور

قرارداد کے مسودے کو ترکیہ سمیت 80  کے قریب ممالک نے  پیش کیا تھا، جسے اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نے 143 "مثبت " ووٹوں کے ساتھ قبول کر لیا

2138247
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت پر مذاکرات شروع کرنے پر مبنی بل منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والی رائے دہی میں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر دوبارہ بات چیت شروع کرنے  اور مبصر کا درجہ  حاصل ہونے والےفلسطین کو کچھ اضافی حقوق دینے کے حوالے سے  مسودہ  قرارداد منظور کر لی گئی۔

قرارداد کے مسودے کو ترکیہ سمیت 80  کے قریب ممالک نے  پیش کیا تھا، جسے اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نے 143 "مثبت " ووٹوں کے ساتھ قبول کر لیا۔

اس بل کو 25 "غیر جانبدار"  ووٹ ملے جب کہ امریکہ، ارجنٹائن، پاپوا نیو گنی، چیکیا اور ہنگری سمیت 9 ممالک نے "منفی" ووٹ دیا۔

قرار داد  میں توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ ’فلسطین اقوام متحدہ میں رکنیت کے لیے اقوام متحدہ چارٹر کی شق 4 کے مطابق معیار پر پورا اترتا ہے اس لیے اسے اقوام متحدہ کا رکن تسلیم کیا جانا چاہیے۔

فلسطین نے 2011 میں اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے لیے درخواست دی تھی، لیکن اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مطلوبہ حمایت نہیں ملی تھی اور اسے 2012 میں اقوام متحدہ میں "مستقل مبصر کا درجہ" عطا کیا گیا  تھا۔

 



متعللقہ خبریں