جنوبی افریقہ کابین الاقوامی عدالت انصاف سے اسرائیل کے خلاف نئے اقدامات کا مطالبہ

درخواست میں کہا گیا کہ اسرائیل نے عدالت کے حکم امتناعی کی مسلسل تعمیل نہیں کی اور غزہ میں اپنی "خوفناک خلاف ورزیاں" جاری رکھی ہوئی ہیں

2138329
جنوبی افریقہ کابین الاقوامی عدالت انصاف سے اسرائیل کے خلاف نئے اقدامات کا مطالبہ

جمہوریہ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کی جانب سے رفح میں شروع کیے گئے حملوں سے غزہ کے شہریوں کے حقوق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے  کے جواز میں  بین الاقوامی عدالتِ انصاف سے نئے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی  ہے۔

آئی سی جے  نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ نے عدالت سے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے نسل کشی کے مقدمے میں فوری طور پر نئے اقدامات پر فیصلہ سنانے کی اپیل  کی ہے۔

جنوبی افریقہ کی درخواست میں اسرائیل کے خلاف 26 جنوری اور 28 مارچ کو آئی سی جے کے حکم امتناعی غزہ اور رفح میں بگڑتے حالات اور نئے حقائق پر پورا نہ اترنے کے جواز میں نئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسرائیل نے عدالت کے حکم امتناعی کی مسلسل تعمیل نہیں کی اور غزہ میں اپنی "خوفناک خلاف ورزیاں" جاری رکھی ہوئی ہیں۔

درخواست میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عدالت کو اسرائیل کو نسل کشی کنونشن میں حکم امتناعی اور اس کی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کے لیے مدعو کرنے سے زیادہ کچھ کرنا چاہیے، "اسرائیل کی جانب سے رفح اور غزہ کے دیگر حصوں میں کی جانے والی فوجی کارروائیاں نسل نسل کشی کے زمرے میں آتی ہیں۔"

یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے  کہ عدالت  اسرائیل کو اپنا فوجی آپریشن  فی الفور روکنے کا حکم دے۔



متعللقہ خبریں