اسرائیل  اب بھی اپنی ضرورت کے زیادہ تر ہتھیار حاصل کرنے کا اہل  ہے، امریکی عہدیدار

امریکی صدر جو بائیڈن نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  تھا کہ اگر اسرائیل نے رفح میں بڑے پیمانے پر حملہ کیا تو وہ اسے ہتھیار بھیجنا بند کر دیں گے

2137978
اسرائیل  اب بھی اپنی ضرورت کے زیادہ تر ہتھیار حاصل کرنے کا اہل  ہے، امریکی عہدیدار

امریکی انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل  اب بھی اپنی ضرورت کے زیادہ تر ہتھیار حاصل کرنے کا اہل  ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ ہر کوئی اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کی بات کر رہا ہے۔

کربی نے بتایا کہ "ہتھیار اب بھی اسرائیل کو بھیجے جا رہے ہیں، اور وہ اپنے دفاع کے لیے ہرہتھیار حاصل کر رہے ہیں۔"  ہم نے کانگریس سے اضافی درخواستوں کے ذریعے حاصل ہونے والی ہر ایک پائی کو اسرائیل کو درکار صلاحیتوں کی فراہمی کے لیے خرچ کرنے کی ضمانت دی ہے  جسے پورا کرنے  کے عزم کو جاری رکھا جائیگا۔

خیال رہے کہ پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے یومیہ پریس کانفرنس میں  کہا تھا کہ  امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کی سیکیورٹی امداد فراہم کی ہے ،  گزشتہ ہفتے ترسیل کا عمل روکے جانے والے  ہتھیاروں کے حوالے سے "ہم کچھ قریبی سیکیورٹی امداد کا جائزہ لے رہے ہیں۔"

امریکی صدر جو بائیڈن نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  تھا کہ اگر اسرائیل نے رفح میں بڑے پیمانے پر حملہ کیا تو وہ اسے ہتھیار بھیجنا بند کر دیں گے۔

بائیڈن انتظامیہ، اس خدشے کے پیش نظر کہ اس سے زیادہ شہری ہلاک ہوں گے اور انسانی بحران بڑھے گا، شہریوں کے تحفظ کے لیے کوئی حقیقت پسندانہ منصوبہ شامل نہ ہونے کے جواز میں   رفح میں کسی بھی جامع اسرائیلی زمینی حملے کی مخالفت کررہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں