گزشتہ تین دونوں سے غزہ کو آمدورفت مکمل طور پر بند ہے، اقوام متحدہ
غزہ میں 7 ماہ کے ڈراؤنے خواب میں مزید گہرائی آئی ہے
2137903
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب اور انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گرفتھس کا کہنا ہے کہ 3 دنوں سے غزہ میں کسی کو اندر باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ، "شہریوں کا قتل کیا جا رہا ہے، انہیں بھوکا پیاسا رکھا جا رہا ہے اور ہمیں ان کی مدد کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔"
مارٹن گریفتھس نے X سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ خطے میں سرحدی چوکیاں بند ہونے سے ایندھن کی سپلائی روک دی گئی ہے ، جس سے امدادی ٹرکوں، جنریٹرز، پانی، بجلی، لوگوں اور مصنوعات کی نقل و حرکت ناممکن بن گئی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ کوئی مدد فراہم نہیں کی جا رہی ۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں 7 ماہ کے ڈراؤنے خواب میں مزید گہرائی آئی ہے۔