اگر اسرائیل نے رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسلحہ نہیں ملے گا: بائیڈن

امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ  اسرائیل ابھی تک داخل نہیں ہوا  لیکن اگر ایسا ہوا تومیں نے واضح کر دیا ہے کہ میں رفح اور دوسرے شہروں میں استعمال ہونے والے ہتھیار نہیں بھیجوں گا

2137203
اگر اسرائیل نے رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسلحہ نہیں ملے گا: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اگر اسرائیل رفح میں بڑے پیمانے پر حملہ کرتا ہے تو وہ اس  کوہتھیار بھیجنا بند کر دے گا۔

سی این این کے ساتھ اپنے انٹرویو میں جو بائیڈن نے غزہ کی صورت حال اور اسرائیل کی جانب سے رفح پر وسیع زمینی حملے  کے ممکنہ  امکان  کا جائزہ لیا۔

گزشتہ ہفتے اسرائیل کو تقریباً 900 پاؤنڈ بموں کی کھیپ روکنے کے بارے میں بائیڈن نے کہا کہ  غزہ میں شہری ان بموں اور دیگر طریقوں سے ہلاک ہوئے ،انہوں نے اعتراف کیا کہ غزہ میں فلسطینی شہریوں کو ہلاک کرنے کے لیے امریکی ساختہ بم استعمال کیے گئے تھے۔

انہوں نے اسرائیل کو پہلے بھی کئی بار رفح کے خلاف وسیع زمینی حملے کے خلاف خبردار کیا تھا، بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین  نیتن یاہو کے ساتھ اپنی آخری ملاقات میں واضح طور پر اس مسئلے کا اظہار کیا تھا۔

امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ  اسرائیل ابھی تک داخل نہیں ہوا  لیکن اگر ایسا ہوا تومیں نے واضح کر دیا ہے کہ میں رفح اور دوسرے شہروں میں استعمال ہونے والے ہتھیار نہیں بھیجوں گا۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ وہ اب بھی اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کچھ ہتھیاروں، بموں اور توپوں کے گولے بھیجنا بند کر دیں گے جنہیں اسرائیل شہری بستیوں میں استعمال کرتا ہے۔

سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں تقریباً 35 ہزار فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں