برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ 100 سے زائد افراد ہلاک

برازیل میں کئی روز سے جاری بارشوں سے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 100 ہوگئی ہے جب کہ 128 افراد اب تک لاپتہ ہیں اور ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد بےگھر  ہوئے ہیں

2137563
برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ 100 سے زائد افراد ہلاک

برازیل میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

خبر کے مطابق، برازیل میں کئی روز سے جاری بارشوں سے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 100 ہوگئی ہے جب کہ 128 افراد اب تک لاپتہ ہیں اور ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد بےگھر  ہوئے ہیں۔

برازیل میں سیلاب سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور  متعدد پُل بھی ٹوٹ گئے جب کہ  بیراجوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب کے باعث  پورتو الیگرے شہر کا باقی ملک سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور اس  کے   ہوائی اڈےاور اسٹیڈیم میں پانی بھرگیا جبکہ   ایک طیارہ، رن وے اور پارکنگ میں گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔

 



متعللقہ خبریں