فلسطینیوں کو 'صحرا میں یا گھر پرمرنے' کا انتخاب دیا گیا  ہے، امریکی اداکار مارک روفالو

رفح والوں کو "حراستی کیمپوں" میں بھیجا گیا جہاں انہیں نظرانداز  اور ظلم کا نشانہ بنایا گیا

2137009
فلسطینیوں کو 'صحرا میں یا گھر پرمرنے' کا انتخاب دیا گیا  ہے، امریکی اداکار مارک روفالو

امریکی اداکار مارک روفالو نے غزہ پر اسرائیل کے حملے کے حوالے سے کہا ہےکہ  فلسطینیوں کو 'صحرا میں یا گھر پرمرنے' کا  انتخاب دیا گیا  ہے۔

مارک روفالونے  X سوشل میڈیا  پیج پر غزہ کے علاقے رفح کے حوالے سےیونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر کا بیان شیئر کیا  ہے۔

اپنی پوسٹ میں روفالو نے  لکھا  ہے کہ غزہ کے بچوں اور رفح میں لوگوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفح والوں کو "حراستی کیمپوں" میں بھیجا گیا جہاں انہیں نظرانداز  اور ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔

روفالو نے  زور دیا ہے کہ "آج فلسطینیوں کو جو آپشن دیا گیا ہے وہ ہے 'صحرا میں مرو یا گھر پر مرو'۔

اسرائیلی فوج نے کل صبح رفح کے علاقے پر بری حملہ شروع کرتے ہوئے  غزہ کی مصر سے متصل  رفح    سرحدی چوکی کے  فلسطینی حصے کو قبضے میں لینے کی اطلاع دی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں