روس میں ولادیمیر پوتن نے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

صدارتی محل کریملن میں تقریب حلف برداری میں تقریباً 2,600 مہمانوں نے شرکت کی جن میں فیڈریشن اسمبلی، دوما اور آئینی عدالت کے ارکان، پریس کے ارکان اور شہریوں نے شرکت کی

2136522
روس میں ولادیمیر پوتن نے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

روس میں ولادیمیر پوتن  نے  صدر کی حیثیت سے  حلف اٹھاتے ہوئے  باضابطہ طور پر پانچویں صدارتی فرائض کا آغاز  کردیا ہے۔

صدارتی محل کریملن میں تقریب حلف برداری میں تقریباً 2,600 مہمانوں نے شرکت کی جن میں فیڈریشن اسمبلی، دوما اور آئینی عدالت کے ارکان، پریس کے ارکان اور شہریوں نے شرکت کی۔

روسی ٹیلی ویژن چینلز کی جانب سے براہ راست نشر ہونے والی تقریب میں پوتن  نے آئین  پر  ہاتھ رکھ کر حلف لیااٹھایا ۔

تقریب میں اپنی تقریر میں پوتن  نے اپنے شہریوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں دوبارہ اپنے عہدے پر منتخب کیا، انہوں  نے  روسی عوام کے مفادات اور سلامتی کو سب سے  زیادہ مقدم قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں  نے کہا کہ ہم ان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں جو روس کو ایک قابل اعتماد اور ایماندار پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ماسکو کے سفیر تنجو بلگیچ نے ترکیہ  کی نمائندگی کرتے ہوئے ولادیمیر پوتن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

روس میں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں 77.49 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

87.28 فیصد ووٹ حاصل کرنے والے پوتن مزید 6 سال تک اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔



متعللقہ خبریں