کوئی بھی باضمیر انسان نسل کشی کرنے والوں کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں رکھ سکتا: صدر گسٹاوو

اس وقت انسانیت کے خلاف ایک جُرم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے اور ہم سب انسان ہیں: صدر گسٹاوو پیٹرو

2135728
کوئی بھی باضمیر انسان نسل کشی کرنے والوں کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں رکھ سکتا: صدر گسٹاوو

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ "کوئی بھی معقول انسان نسل کشی کرنے والوں کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں رکھ سکتا"۔

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر صدر گسٹاوو کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پیج سے اپنے خلاف تنقیدی بیانات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "نسل کشی ہوتی دیکھنے کے باوجود سفارتی تعلقات منقطع نہ کرنا کسی بھی معقول انسان کے لئے قابل قبول صورتحال نہیں ہے۔ اس وقت انسانیت کے خلاف ایک جُرم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے اور ہم سب انسان ہیں"۔

واضح رہے کہ کولمبیا نے غزّہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری حملوں کی وجہ سے 3 مئی کو سرکاری سطح پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

اسرائیل کے ساتھ قطع تعلقی کے فیصلے پر کولمبیا حکومت کو سابقہ صدور 'ایوان ڈوک' اور 'جان مینول سانٹوس'  کی سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



متعللقہ خبریں